انٹرنیٹ کا انتظام
اسلامی تعلیمات کو عام کرنے اور مخالف اسلام لٹریچر کا مقابلہ کرنے کے لیے شعبۂ دعوت وارشاد کے تحت انٹرنیٹ کا بھی انتظام کیا گیا ہے، اور الحمدﷲ پوری تندہی اور سرگرمی کے ساتھ انٹرنیٹ کے ذریعہ دینی خدمت انجام دی جا رہی ہے، اور مختلف ممالک اور اندرون ملک سے آنے والے دینی سوالات کے جوابات دئیے جاتے ہیں۔