شعبۂ طبع واشاعت

شعبۂ طبع واشاعت
دارالعلوم ندوۃالعلماء کی تیار اور شائع کردہ درسی کتابوں کے نظام کو زیادہ پائیدار بنانے اور اس کے حلقہ اشاعت کو وسعت دینے کی ذمہ داری قبول کرکے حال ہی میں مجلس صحافت ونشریات نے ’’شعبۂ طبع واشاعت‘‘ کے عنوان سے علاحدہ ایک شعبہ قائم کیا ہے، جو نصابی کتابوں کی ترتیب و تدوین میں سہولت پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ ان کا دائرہ کار بڑھائے گا۔
مختلف دینی وعصری درسگاہوں میں کتابوں کے داخل نصاب ہونے کے باعث ان کی اشاعت کی بہتری کی طرف توجہ کی ضرورت تھی، الحمدﷲ اس سلسلہ میں اشاعتی کوشش شروع کر دی گئی ہے۔