النادی العربی
عربی زبان وادب میں عملی مشق وکمال پیدا کرنے کے لیے طلبہ کی ایک انجمن ’’النادی العربی‘‘ ہے جو خطابت وانشاء نیز مطالعہ وتحقیق کی مشق کے لیے متعدد رج ذیل شعبوں پر مشتمل ہے، ان شعبوں کے جلسے ہفتہ وار اور پندرہ روزہ وقفوں سے اساتذۂ ادب عربی کی رہنمائی میں ہوتے ہیں اور مختلف شعبوں کے لحاظ سے سالانہ انعامی مقابلے بھی کرائے جاتے ہیں۔
عربی مطالعہ کے لیے النادی العربی کی ’’مکتبہ الرائد‘‘ کے نام سے ایک لائبریری ہے، اس مکتبہ کے کاموں کی انجام دہی طلباء کے ہاتھوںمیں ہوتی ہے اور اساتذہ نگرانی کرتے ہیں۔