مدرسہ مظہرالاسلام بلوچ پورہ، لکھنؤ

مدرسہ مظہرالاسلام بلوچ پورہ، لکھنؤ
(زیر انتظام ندوۃالعلماء)
ندوۃالعلماء کی خریدی ہوئی وسیع زمین پر شہر لکھنؤ کے محلہ بلوچ پورہ میں مدرسہ مظہرالاسلام کا قیام عمل میں لایا گیا، جس میں شہر کے طلبہ کی کثیر تعداد تعلیم حاصل کررہی ہے، اور بیرونی طلبہ دارالاقامہ میں مقیم ہیں، اس مدرسہ کے اخراجات کا اکثر حصہ ندوۃالعلماء پورا کرتا ہے، سال گذشتہ درسگاہ کی تعمیر شروع کی گئی تھی، جو اَب تکمیل کے مراحل میں ہے، طلبہ کے لیے اقامت گاہ کی تعمیر کی شدید ضرورت ہے، اہل خیر سے خصوصی توجہ کی درخواست ہے۔