
تعمیرات
تعمیرات کا سلسلہ ۱۹۸۵ء سے سخت ضرورت کے پیش نظر شروع کیا گیا تھا، اﷲتعالیٰ کے فضل وکرم سے چند سالوں میں اس سلسلہ میں اچھا خاصہ کام ہوا ہے، اور ایک حد تک ضرورتیں پوری ہوئیں، حضرات اساتذۂ کرام اور اسٹاف کی رہائش کے لیے متعدد مکانات تعمیر ہوچکے ہیں ،اورگیارہ(۱۱) ہاسٹل ہیں،لیکن بہت کام باقی ہے، طلبہ عزیز کی تعداد میں اضافہ کے ساتھ حضرات اساتذۂ کرام وعملہ دفاتر میں بھی اضافہ کرنا پڑتاہے جس کی وجہ سے مزید مکانات اور احاطہ دارالعلوم سے الگ رہائش گاہ کی تعمیر کی ضرورت ہے۔

