مطبخ دارالعلوم

مطبخ دارالعلوم
مطبخ کی پختہ عمارت آم کے باغ میں رواق سلیمانی اور رواق نعمانی کے وسط میں ہے، اس سے متصل دار الطعام کی عمارت ہے، مطبخ کا کام ناظر مطبخ کی نگرانی میں ہوتا ہے، عملہ میں ایک منتظم دو محرر اور ۲۲؍ملازمین ہیں، محرر مطبخ رجسٹر اسٹاک، رجسٹر حاضری طلبہ، رجسٹر مصارف اساتذہ کرام، رجسٹر حاضری ملازمین، شیٹ حاضری حلقہ وار، رجسٹر اشیاء قرض، کیش بک، رجسٹر اسٹاک اجناس کی خانہ پری یومیہ کرتے ہیں، حضرات اساتذہ کرام اور طلبہ کو معا لجین کی ہدایت پر پرہیزی کا کھانا بھی دیا جاتا ہے۔
طلبہ کی تعداد میں اضافہ کی وجہ سے ’’معہدالقرآن ‘‘ اور ’’معہد دارالعلوم‘‘ میں مقیم طلبہ کے لیے ایک دوسرا مطبخ علاحدہ قائم کر دیا گیا ہے، جس کے عملہ کی تعداد اکیس ہے۔