معہد القرآن
دار العلوم میں معہد القرآن کے نام سے حفظ وتجوید کا شعبہ قائم ہے، جس میں طلبہ کی تعلیم کے ساتھ ان کے قیام و طعام کا علاحدہ انتظام ہے، جس میں فی الحال ۱۳؍مدرسین تعلیم دے رہے ہیں، حفظ قرآن کے ساتھ ساتھ شعبۂ تجوید بھی قائم ہے، جس میں بروایت حفص تعلیم وتجوید کا اہتمام کیا جاتا ہے، اور قرأت سبعہ کی مشق بھی کرائی جاتی ہے، یہ دو سال کا کورس ہے، تجوید قرأت سے متعلق کتابیں داخل نصاب ہیں، امتحان کے بعد قرأت حفص کی سند دی جاتی ہے۔