ناظم

حضرت مولانا سید بلال عبدالحی حسنی ندوی
ناظم ندوۃ العلماء- لکھنؤ
مفکر اسلام حضرت مولانا سید ابوالحسن علی ندوی ؒ کے برادر اکبر مولانا ڈاکٹر عبدالعلی حسنیؒ کے حفید اصغر۔
مفکر ملت حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی نور اللّٰہ مرقدہ کے جانشین
نام: سید بلال عبدالحی حسنی ندوی
ولدیت: مولانا سید محمد الحسنی ؒ۔ بانی مدیر ماہنامہ البعث الاسلامی(عربی) و تعمیر حیات(اردو) ندوۃ العلماء،لکھنؤ
تاریخ پیدائش: 3/اکتوبر1969
     ابتدائی تعلیم
حضرت مولانا سید ابوالحسن علی حسنی ندوی رحمۃ اللہ علیہ کی نگرانی میں گھر پر ہوئی۔
اعلیٰ تعلیم
عا لمیت: دارالعلوم ندوۃ العلماء، لکھنؤ (1988ء)
فضیلت: دارالعلوم ندوۃ العلماء، لکھنؤ ( 1990ء)
اجازت و سند حدیث شریف
مفکر اسلام حضرت مولانا سید ابوالحسن علی ندویؒ، علامہ عبد الرشید نعمانیؒ، محدث عبدالفتاح ابوغدہؒ، شیخ عبداللہ بن العقیل حنبلی،شیخ الحدیث مولانا محمد یونس جونپوریؒ، شیخ احمد حسن ٹونکی، شیخ احمد شفیع سے اجازت حدیث حاصل ہے۔
والد ماجد یعنی مولانا محمد الحسنی ؒ کے انتقال کے وقت مولانا بلال حسنی صاحب کی عمر تقریباً دس سال تھی، ان کے انتقال کے بعد سے مولانا موصوف کو مفکر اسلام حضرت مولانا سید ابوالحسن علی ندوی ؒ کی محبت وشفقت اور مکمل سرپرستی حاصل رہی۔ تعلیم وتربیت کے سلسلہ میں مولانا کو اپنے برادر اکبر داعی اسلام مولانا سید عبداللّٰہ حسنی ندوی مرحوم کی خصوصی نگرانی حاصل ہوئی۔
مولانا کے مطالعہ کا بنیادی محور و مرکز حضرت مفکر اسلامؒ کی ذات اور تصنیفات ہیں، یہی وجہ ہے کہ مولانا مدظلہ فکر ابوالحسن کے مکمل امین اور اس کا حسین پرتو ہیں۔
حضرت مولانا ابوالحسن علی ندویؒ کی وفات کے بعد مولانا بلال صاحب حضرت مولاناؒ کے جانشین مفکر ملت حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی ؒ کے معتمد علیہ اور ان کے علمی، دعوتی وانتظامی خدمات میں پوری طرح شریک رہے۔
تدریسی خدمات
 1991 مدرسہ ضیاء العلوم رائے بریلی میں استاذ حدیث وعلوم حدیث مقرر ہوئے۔
  دارالعلوم ندوۃ العلماء میں فکر اسلامی کا موضوع زیر تدریس ہے۔
تصنیفی خدمات
خدمت قرآن
آسان معانی قرآن(مختصر حواشی کے ساتھ)
ابنائے ندوہ میں مولانا کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انھوں نے سب سے پہلے قرآن مجید کا مکمل ترجمہ پیش کیا، یہ ترجمہ نہایت سلیس اور آسان اسلوب میں ہونے کی وجہ سے مقبول عام ہے۔
اس موضوع پر دیگر کتابیں
- قرآن اور صاحب قرآنﷺ
- اصلاح معاشرہ(سورۂ حجرات کی روشنی میں)
خدمت حدیث
مدرسہ ضیاء العلوم میں مشکوۃ شریف اور ترمذی شریف کی تدریس کے علاوہ علوم حدیث پر متعدد کتابیں تصنیف کیں جن میں ’’حدیث کی روشنی‘‘ اور ’’مبادی و اصول فی علم حدیث الرسولﷺ‘‘ کو غیر معمولی شہرت حاصل ہوئی، یہ دونوں کتابیں مختلف مدارس وجامعات کے نصاب میں شامل ہیں۔
اس موضوع پر دیگر کتابیں
- تحقیق وتعلیق ’’تنویر الآفاق شرح تہذیب الاخلاق‘‘ - صحاح ستہ اور ان کے مصنفین
- اسوۂ رحمتﷺ - اطاعت رسولﷺ
- غزوات رسولﷺ - حقوق رسولﷺ
- محبت کیا ہے؟ - توحید کیا ہے؟
- تقویٰ کیا ہے؟ - ایثار کیا ہے؟
دیگر تصنیفات
اسلامی عقائد-قرآن و سنت کی روشنی میں
سماج کی بیماریاں
سوانح مفکر اسلامؒ (حضرت مولانا ابوالحسن علی ندوی)
 حضرت مولانا سید ابو الحسن علی ندویؒ-منہج فکر و عوت
تحریک پیام انسانیت-اغراض ومقاصد اور طریقۂ کار
قادیانیت-منظر پس منظر
بیعت وخلافت
ابتدائے عمر میں ہی مفکر اسلام حضرت مولانا سید ابوالحسن علی ندویؒ سے بیعت ہوئے اور ان کی دینی وروحانی سرپرستی حاصل رہی۔
حضرت سید شاہ نفیس الحسینی رحمہ اللہ سے مجاز بیعت ہیں۔
مرشد ملت حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی نور اللہ مرقدہ سے چاروں سلسلوں میں اجازت حاصل ہے۔
انتظامی مشغولیت
جنرل سکریٹری کل ہند تحریک پیام انسانیت
حضرت مولانا سید عبداللّٰہ حسنی ندوی ؒ (متوفی 30/جنوری 2013ء)کے انتقال کے بعد ’’آل انڈیا تحریک پیام انسانیت‘‘ کے جنرل سکریٹری مقرر ہوئے۔ مولانا موصوف کی انتھک کوشش اور پیہم فکرمندی کے نتیجہ میں آج ملک کے طول وعرض میں منظم طریقہ پر انسانیت کی خدمت کا کام جاری ہے، تقریباً ہر صوبہ وہرشہر میں پیام انسانیت کی ٹیم سرگرم ہے۔
ناظر عام ندوۃ العلماء
سابق ناظر عام و سابق نائب ناظم ندوۃ العلماء مولانا سید حمزہ حسنی ندویؒ (متوفی 7/مئی 2021) کے بعد 28/رمضان المبارک 1442 مطابق 11/ مئی2021ء کو ندوۃ العلماء کی مجلس نظامت نے مولانا مدظلہ کو ناظر عام ندوۃ العلماء منتخب کیا۔
ناظم ندوۃ العلماء
ناظم ندوۃ العلماء حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندویؒ (متوفی 21 / رمضان 1444 مطابق 13 / اپریل 23) کے بعد 22/رمضان المبارک 1444ھ مطابق 14/ اپریل 2023ء کو ندوۃ العلماء کی مجلس نظامت نے مولانا مدظلہ کو ناظم ندوۃ العلماء منتخب کیا۔
دیگر مشغولیات
٭ ممبر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ ٭ ناظم مدرسہ ضیاء العلوم، میدان پور، رائے بریلی
٭ جنرل سکریٹری دار عرفات،تکیہ کلاں،رائے بریلی ٭ ایڈیٹر ماہنامہ پیام عرفات، رائے بریلی (اردو /ہندی)
٭ سابق ممبر حج کمیٹی آف انڈیا ٭ متعدد مدارس و جامعات اور دینی و فلاحی تنظیموں کے سرپرست ونگراں