امورخارجہ
دارالعلوم کی بڑھتی ہوئی شہرت ومقبولیت کی وجہ سے بیرونی طلباء کے داخلے بڑھ گئے ہیں، جس کی بناء پر دارالعلوم میں ایک شعبہ ’’امور خارجہ‘‘ قائم کردیا گیا جس میں غیرملکی طلباء کے داخلوں سے متعلق ریکارڈ رہتا ہے، ایسے طلباء کے پاسپورٹ وغیرہ کی دیکھ بھال کی جاتی ہے اور ان کا رجسٹریشن کرایا جاتا ہے، اس انتظام سے قبل غیرملکی طلباء کو جو دشواریاں ہوتی ہیں، بحمداﷲ وہ رفع ہوگئی ہیں۔ ا س کا انتظام کیا گیا ہے کہ جو غیرملکی طلباء اپنے داخلہ کے لیے منظوری حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ان کو باقاعدہ داخلہ کی منظوری روانہ کرنے کے بعد رجسٹرڈ کرلیا جائے اور اس کی منظوری کا قانونی اجراء کردیا جائے، تاکہ ان کو اپنے ملک سے آنے میں دشواری نہ ہو۔