عطیہ


(اپیل برائے تعمیر جدید دارالاقامہ (ہاسٹل
appeal-letter
اپیل
آپ سے ہماری درخواست ہے کہ وقت کی اس ضرورت اور دارالعلوم کی افادیت کو سمجھتے ہوئے پوری فراخدلی، فیاضی اور ہمت سے کام لے کر ان تمام کاموں میں بھرپور تعاون واعانت فرمائیں کہ ہندوستان میں دین کے قلعوں کی حفاـظت کی اس سے بہتر کوئی سبیل اور اس سے زیادہ پائیدار کوئی صدقہ جاریہ نہیں، آپ میں سے جو لوگ ندوۃالعلماء کے پچاسی سالہ جشن میں شریک تھے ان کو یاد ہوگا کہ ندوۃالعلماء کے پچاسی سالہ اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے حضرت مولانا سیدابوالحسن علی حسنی ندویؒ نے غیرملکی معزز عرب مہمانوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا تھا: ’’یہ سونے کی چڑیاں سب اُڑ جائیں گی، ہم اور آپ یہاں رہیں گے، آپ یہ نہ سمجھیں کہ اب آپ کوچھٹی مل گئی، ہم آپ کو چھوڑنے والے نہیں، ہمارے سفیر آپ کے گھروں پر جائیں گے، آپ کے چار آنے، آٹھ آنے ہم کوعزیز ہیں، یہ جو کچھ دیں گے وہ اس دولت کا ہزارواں حصہ ہوگا جو خدا نے ان کو دیا ہے، اور جو آپ دیں گے وہ آپ کے گاڑھے پسینہ کی کمائی ہوگی
دا کا شکر ہے کہ ہم ان بیش قیمت اصولوں کو سینہ سے لگائے ہوئے ہیں جن کے لیے دارالعلوم قائم کیا گیا تھا یعنی جدید زمانہ میں اسلام کی مؤثر اور صحیح ترجمانی دین ودنیا کی جامعیت اورعلم وروحانیت کے اجتماع کی کوشش، فتنہ لادینیت اور ذ ہنی ارتداد کا مقابلہ، اسلام پر اعتماد اور علوم اسلامیہ کی برتری وامتیاز کا اعلان واظہار، دین حق سے وفاداری اور شریعت پر استقامت، ہمارے نزدیک مالیات، بجٹ اور عظیم الشان عمارتوں کے مقابلہ میں ان مذکورہ مقاصد کا حصول زیادہ اہم ہے، مسئلہ کی اس قدر تشریح اور وضاحت کے بعد اب مزید کچھ کہنے کی حاجت نہیں۔ ہندوستان کے مسلمانوں سے خواہ وہ اس طویل وعریض ملک کے کسی علاقہ کے ہوں، ہماری مکرر درخواست ہے کہ وہ اس کام کی اہمیت کو سمجھیں اور اس کو اپنا ہی کام سمجھیں، ہمیں یقین ہے اور اﷲتعالیٰ کی ذات عالی پر پورا بھروسہ ہے کہ انشاء اﷲ ناظم ندوۃالعلماء حضرت مولانا سیدمحمد رابع حسنی ندوی مدظلہ کی بیش قیمت رہنمائی ونظامت میں اگر احباب ومخلصین نے پوری دلچسپی لی تو ہمارا یہ پیغام نہ صرف ملک کے بلکہ عالم اسلام کے کونے کونے میں پہنچے گا، وماذلک علی اﷲ بعزیز․

Our Banker
Bank Name State Bank of India
Branch Name Main Branch Lucknow
Account no. 10863759733
IFSC Code SBIN0000125
Beneficiary Name Nadwatul Ulama

donate

All above displayed logos are the property of their respective owners