شعبۂ دعوت وارشاد

شعبۂ دعوت وارشاد
ندوۃالعلماء کے بنیادی مقاصد میں دعوت وارشاد ہے، مسلمانوں میں تصحیح عقائد، درستگی اعمال اور غیراسلامی رسوم ورواج سے نجات دلانا اور غیرمسلموں میں اسلام کی صحیح تصویر پیش کرنا، اوراسلام پر ہونے والے حملوں اور غلط پروپیگنڈوں کا توڑ کرنا، اس کا بنیادی مقصد ہے، اس شعبہ کے تحت مختلف علاقوں میں علماء کرام کے اسفار، دینی کتابوں کی تقسیم، اصلاحی جلسوں کا انعقاد اور دینی کارکنوں کی تربیت کا انتظام ہے۔ شہر لکھنو کی مختلف مساجد میں دروس قرآن وخطابات جمعہ کا بھی نظم ہے، بچوں کی تعلیم کے لیے صباحی ومسائی مکاتب کے قیام اور تعلیم بالغان کے لیے مسجد مسجد کوشش کی جارہی ہے۔
یہ شعبہ بڑی اہمیت کا حامل ہے، خصوصاً موجودہ حالات میں جبکہ اسلام پر ہر طرف سے حملے ہو رہے ہیں، مخالف اسلام تحریکوں اور سازشوں کا زور ہے۔
اس شعبہ کے تحت دیہاتوں میں مدارس و مکاتب بھی قائم کیے گئے، اور مساجد کی تعمیر بھی ہوئی ہے، اور مسلمانوں کی معاشرتی اصلاح و اصلاح عقائد و اعمال کا کام بڑے پیمانہ پر انجام دیا جا رہا ہے، الحمد للہ اچھے نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔