معہد سیدنا ابی بکر الصدیقؓ مہپت مؤ، لکھنؤ

معہد سیدنا ابی بکر الصدیقؓ مہپت مؤ، لکھنؤ
(زیر انتظام ندوۃالعلماء)
دارالعلوم اور خاص طور پر معہد دارالعلوم میں تنگی کی وجہ سے دارالعلوم ندوۃالعلماء سے دس کلومیٹر کے فاصلہ پر حضرت مولانا سیدابوالحسن علی ندویؒ سے ربط وتعلق رکھنے والے دیندار مسلمانوں کے تعاون سے مع ایک قدیم اور خستہ مسجد کے موضع مہپت مؤ میں وسیع آراضی حاصل ہوگئی تھی، جس میں شعبۂ حفظ اور ابتدائیہ سے لے کر عالیہ اولیٰ کے درجات تک تعلیم ہوتی ہے، مسجد کی ازسرنو تعمیر کی گئی، نیز دارالاقامہ بھی تعمیر ہوا، آب رسانی کی سہولت کی خاطر ایک ٹیوب ویل کا بھی نظم کیا گیا ہے، فی الوقت اس مدرسہ میں طلبہ کی تعداد ۴۴۰، اور اساتذہ کی تعداد ۲۲ہے، اس مدرسہ کا پورا خرچ ندوۃالعلماء کے ذمہ ہے۔