فراہمی سرمایہ
شعبہ تعمیر وترقی نے سفراء ومحصلین کا نظام بنایا، اس نظام سے تعلق رکھنے والے حضرات ملک کے مختلف علاقوں میں پہنچ کر ندوۃالعلماء کا تعارف کراتے ہیں اور اس کی ضرورت واہمیت سے روشناس کراتے ہیں، اور اہل خیر حضرات سے مالی اعانت کی درخواست کرتے ہیں، الحمدﷲ کہ ان کوششوں کے نتائج برآمد ہوئے اور ایک حلقہ معاونین کا پیدا ہوگیا، اس سلسلہ کو ابھی کافی بڑھانے کی ضرورت اور گنجائش ہے۔
شعبۂ تعمیر وترقی کے اس کام میں ان حضرات اساتذہ کی جدوجہد اور کوششوں کا بڑا دخل ہے جو عموماً رمضان المبارک میں اس کام کے لیے تشریف لے جاتے ہیں، اور نہایت دلسوزی اور انہماک سے اس کام کی طرف اہل خیر کو متوجہ فرماتے ہیں، فجزاھم اﷲ خیراً․