آن لائن داخلہ

          یہ معاہدہ دارالعلوم میں داخلہ لینے والے ہر طالب علم کے لئے ضروری ہے۔
۔       ایک راسخ العقیدہ مومن کی حیثیت سے وعدہ کرتا ہوں کہ دوران تعلیم، درجہ کی حاضری اور نماز باجماعت کا پابند رہوں گا، کسی سیاسی مذہبی گروہ بندی میں شریک نہیں ہوں گا، اگر کسی جماعت یا گروہ سے ذہنی وابستگی ہے تو تعلیم کے زمانے میں اس کی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لوں گا، دارالعلوم ندوۃ العلماء کی تعلیم کے زمانے میں دوسری درسگاہ سے امتحان دینے یا پڑھنے کا تعلق نہیں رکھوں گا، اور اگر ان میں سے کسی بات کی خلاف ورزی کا ارتکاب کروں تو اس کی پاداش میں مجھے دارالعلوم سے خارج کردیا جائے۔
۔       فارم کی خانہ پری میں جملہ اندراجات بالکل صحیح ہیں، اس میں کسی قسم کی تبدیلی یا تصحیح کی درخواست نہ کروں گا۔
۔       اگرمیرے دانستہ عمل سے دارالعلوم کی عمارت یا اساتذہ وطلبہ کا کوئی نقصان ہو تو میرے سرپرست اس کے خسارہ کا مالی معاوضہ دیں گے۔
۔       وعدہ کرتاہوں کہ مسلک ندوۃ العلماء کا پابند رہوں گا بصورت دیگر میری سند کالعدم قرار دی جائے۔
۔       داخلہ کے وقت میں نے جو تصدیقات  پیش کی ہیں ان میں کسی قسم کی کوئی کمی یا مشکوک ہونے کی صورت میں ان کو ضبط کرلیاجائے اور داخلہ        کالعدم کرنے کی کاروائی کردی جائے تو وہ قابل قبول ہوگی۔
قواعد وضوابط دارالاقامہ ندوۃ العلماء
۔       تمام طلبہ مقیمین دارالاقامہ کو نماز میں باجماعت شریک ہونا اور اسلامی وضع قطع کی پابندی لازمی ہے، داڑھی سنت  کے  مطابق  ہونی  چاہئے، اس طرح  شرٹ ، ٹی شرٹ  پینٹ وغیرہ کے استعمال کی اجازت نہیں ہے۔
۔       تمام طلباء کو آپس کے رہن سہن میں اسلامی مجاورت اور اخوت کا نمونہ ہونا چاہئے۔جار کے حقوق کا خیال رکھنا اور آپس میں وقار وسنجیدگی کا خیال رکھنا اوربڑوں کو چھوٹوں کے ساتھ شفقت سے پیش آنا اور چھوٹوں کو ان کا احترام کرنا چاہئے تاکہ بڑے ہوکر وہ خود اس کا نمونہ بنیں۔
۔       صفائی اور پاکیزگی کا خیال رکھنا چاہئے۔
۔       آپسی اختلاف میں بجائے خود معاملہ طے کرنے کے نگراں سے رجوع کرنا ہوگا اور نگراں کا فیصلہ ہی قابل قبول ہوگا۔
۔       نگراں حضرات کی اجازت کے بغیر کسی طالب علم کو حدود دارالعلوم سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہے۔
۔       چھوٹے طلباء کے دارالاقامہ میں بڑے طلباء اور بڑے طلباء کے دارالاقامہ میں چھوٹے طلباء بغیر نگران کی اجازت کے قطعاً نہیں جائیں گے خواہ ان کا عزیز ہی کیوں نہ ہو۔
۔       طلبہ کی جملہ ضروریات میں نگراں یا سرپرست کی سفارش لازمی ہوگی۔
۔       دارالاقامہ میں مقیم طلباء کو کسی قسم کی سواری سائیکل موٹر سائیکل وغیرہ رکھنے کی اجازت نہیں ہے، اسی طرح ریڈیو، ٹیپ ریکارڈ، آئرن اور اسمارٹ فون رکھنے کی قطعاً اجازت نہیں ہے، اگر پکڑا گیا تو ناقابل واپسی ہوگا، فحش لٹریچر کی اجازت نہیں ہے، گیس سلینڈر اور چولہے کے لئے باقاعدہ تحریری اجازت لینی ہوگی۔
۔       مہمانوں کا قیام دارالاقامہ میں پہلے سے اجازت حاصل کئے بغیر ممنوع ہے۔
نوٹ:   دارالاقامہ میں قیام کے لئے ہر طالب علم کو مندرجہ بالا امور کی پابندی لازمی ہے، اگر کسی بات کی خلاف ورزی ہوئی تو دارالاقامہ میں قیام کی سہولت ختم کردی جائے گی۔