شعبۂ فقہ وافتاء

Fatawa nadwatul ulama
یہ شعبہ دارالعلوم کی تاسیس کے وقت سے قائم ہے، جہاں ملک اور بیرون ملک سے استفتاء آتے ہیں، اور ان کے جواب دیے جاتے ہیں، عام مسلمانون کی دینی ورہنمائی کے لیے اس شعبہ نے بڑی خدمات انجام دی ہیں اور یہ سلسلہ بحمداﷲ آج بھی جاری ہے۔ دارالعلوم کے سینئر اساتذہ حدیث وفقہ کی نگرانی وہدایت کے تحت کتابوں سے مراجعت حوالہ جات کی تلاش وتحقیق ہوتی ہے، پھر جواب لکھا جاتا ہے، مقامی طور پر آئے ہوئے مسائل اور نزاعات میں ضرورت مند افراد کی رہنمائی کی جاتی ہے، درجات علیا شریعہ کے طلبہ کو افتاء کے کام کی تربیت بھی اس شعبہ کے تحت دی جاتی ہے، جس کی مشق ان کے نصاب کا ایک جزء ہے،اور اسی شعبہ کے ماتحت ایک سالہ افتاء کا کورس بھی ہے جس میں علیا درجات شرعیہ کے فارغین میں سے دس طلبہ منتخب کیے جاتے ہیں جو ماہرین فقہ وفتاوی اساتذہ کی نگرانی میں مقررہ نصاب پڑھتے ہیں اور ان کووقیع وظیفہ بھی دیا جاتا ہے، اسی شعبہ کے تحت فتاویٰ ندویہ کی ترتیب وتحقیق کا کام بھی ہورہا ہے جس کی چار جلدیں شائع ہوچکی ہیں۔
Email : darulifta@nadwa.in