تعارف

تعارف دارالعلوم
ندوۃالعلماء کے قیام کے چار ہی سال بعد ۱۳۱۵ھ مطابق ۱۸۹۸ء میں دارالعلوم ندوۃالعلماء کی بنیاد رکھی گئی، اس کی تعمیروترقی میں ملت کے ممتاز اہل علم، صاحب فکر مخلص حضرات نے حصہ لیا، ان میں سرگروہ حضرت مولانا محمد علی مونگیریؒ (خلیفہ مولاناشاہ فضل رحمن گنج مرادآبادیؒ) ان کے علاوہ دیگر اصحاب علم واختصاص علماء کی کوششوں سے ایک جامع اور متوازن نصاب تعلیم مرتب ہوا، اور بڑی حدت تک اس کا نفاذ عمل میں آیا، جس میں ایک طرف تو علوم دینیہ میں پختگی اور دوسری طرف عربی زبان وادب میں مہارت اور تیسری طرف علوم جدیدہ سے حسب ضرورت واقفیت کو بنیادی اہمیت دی گئی ہے۔

تعارف دار العلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ | About Darul Uloom Nadwatul Ulema Lucknow India