تعلیمی درجات کی تفصیل
(٭درجات ابتدائی (پرائمری)۵ سال (درجہ اطفال کے علاوہ
٭درجات ثانوی(مع عربی متوسط) ۶ سال
٭دارالعلوم میں چھوٹے بچوں کے درجات (اطفال تا پنجم) معہد ابتدائی اور ششم تا یازدہم ثانوی شمار ہوتے ہیں۔
٭درجات ابتدائی وثانوی میں مضامین دینیہ کے ساتھ ساتھ ضروری عصری مضامین اور اردو و عربی کے ساتھ انگریزی اور ہندی کی بھی تعلیم دی جاتی ہے۔
٭ درجہ اطفال میں داخلہ کے لیے شرط ہے کہ بچہ ہر ایک سے بے تکلف بات چیت کرتا ہو، نیز بچہ پاخانہ پیشاب سے خود سے فارغ ہو لیتا ہو۔
٭درجہ ابتدائیہ کی جماعت اول میں وہ طلبہ لیے جائیں گے جن کی عمر ۱۰سال سے زیادہ اور ۶سال سے کم نہ ہو، جو طلبہ دوسرے تیسرے یا اوپر کے درجہ میں داخل ہونے کی لیاقت رکھتے ہو ں گے ان کی عمر کا حساب
ان کی ختم شدہ خواندگی کے لحاظ سے کیا جائے گا، مگر خاص حالات میں کسی طالب علم کو مہتمم دار العلوم اس قاعدہ سے مستثنی کر سکتا ہے۔
٭ابتدائی درجات کی تعلیم اب صرف مکاتب شہر میں ہوتی ہے۔
٭ابتدائی درجات کی تعلیم کا نظم دارالاقامہ میں قیام کے ساتھ صرف معہد سیدنا ابی بکر مہپت مؤ میں ہے۔کم سے کم دس سال کا بچہ جواپنی ضروریات خود پوری کر لیتا ہو، دارالاقامہ میں داخل کیا جا سکتا ہے۔درجات ابتدائی
(پرائمری)کے نصاب کی تفصیل کے لئے یہاں کلک کریں۔
٭ثانویہ اولیٰ تاثانویہ سادسہ کی تعلیم کا نظم معہد دارالعلوم واقع سکروری میں ہے۔۔ درجات ثانوی(مع عربی متوسط)کے نصاب کی تفصیل کے لئے یہاں کلک کریں۔
٭درجات عالیہ (عا لمیت) ۴ سال
(٭درجات فضیلت وتخص ۲ سال (۱۷ سال، درجہ اطفال ملا کر ۱۸ سال
٭ درجات عالیہ و فضیلت میں فقہ، حدیث اور تفسیر کی تعلیم جامعات اسلامیہ کا مروجہ نصاب کا پورا لحاظ کرتے ہوئے دی جاتی ہے، نیز عربی ادب اور ثقافت اسلامی کے ضروری مضامین سے بھی کما حقہ واقفیت کرائی جاتی ہے۔تفصیل کے لئے یہاں کلک کریں۔
٭درجات خصوصی
٭عصری تعلیم سے فارغ کالجوں کے طلبہ کے لیے خصوصی درجات کا نظم علاحدہ ہے، جن کو ایک مخصوص پانچ سالہ نصاب کے ذریعہ عالم دین بننے کا موقع فراہم کیا جاتا ہے۔۔ تفصیل کے لئے یہاں کلک کریں۔
(٭درجۂ تربیت معلمین، درجہ دعوت اسلامی ،درجہ تربیت افتاء(فارغین کے لئے
٭معلمین کی تربیت اور داعیوں کی تعلیم و تدریب نیز تربیت افتاء کا بندوبست ہے، جس میں تعلیم کے لیے دار العلوم ندوۃ العلماء سے فارغین میں سے طلبہ کا انتخاب کیا جاتا ہے۔۔تفصیل کے لئے یہاں کلک کریں۔
٭درجات حفظ وقراء ت
٭درجہ حفظ میں وہی طلبہ داخل ہو سکیں گے جو کم از کم تین پارے حفظ کر چکے ہوں، اس سے کم کی صورت میں درجہ حفظ میں داخلہ نہیں ہوگا، نیز طالب علم کی عمر ۱۱؍سال سے اوپر نہ ہو۔۔تفصیل کے لئے یہاں کلک کریں۔