صحافت ومیڈیا کو موجودہ عہد میں جو وسعت اور اثرانگیزی حاصل ہوگئی ہے وہ اس حد تک پہنچ گئی ہے کہ عوام وخواص دونوں کی زبردست ذہن سازی اور اخلاقی تشکیل کا کام انجام دینے لگی ہے، ندوۃ العلماء نے اس کی اہمیت کو محسوس کرتے ہوئے میڈیا سنٹر قائم کررکھا ہے، جس کے ذریعہ میڈیا کے اثرات سے واقفیت حاصل کرنا اور اس میں ملت اسلامیہ کے لیے جوبات قابل فکر ہو، اس کے لیے اپنے وسائل کے لحاظ سے تدارک کی کوشش کرنا ہے، اس کے لیے باقاعدہ انٹرنٹ کا استعمال کیا جاتا ہے اور الحمدﷲ پوری تندہی اور سرگرمی کے ساتھ انٹرنیٹ کے ذریعہ دینی خدمت انجام دی جارہی ہے، اور مختلف ممالک اور اندرون ملک سے آنے والے دینی سوالات کے جوابات دئیے جاتے ہیں۔
کمپیوٹر کی تربیت کاانتظام:
طلباء دارالعلوم کے لیے کمپیوٹر کی تربیت کا باقاعدہ انتظام ہے، جہاں طلباء فارغ وقت میں اس کی تربیت حاصل کرتے ہیں۔