مجلس تحقیقات شرعیہ

مجلس تحقیقات شرعیہ
جدید مسائل کے سلسلہ میں احکام شرعیہ کی تحقیق وتعیین کے لیے ندوۃالعلماء کے سابق ناظم حضرت مولانا سیدابوالحسن علی حسنی ندویؒ کی صدارت میں مسلمانوں کی شرعی ودینی رہنمائی کے لیے ملک کے اہل علم حضرات پر مشتمل ایک مجلس ترتیب دی جاتی تھی، جس کا مقصد یہ تھا کہ دورِ حاضر کے پیدا کردہ مسائل میں مجلس غور و خوض کر کے رائے قائم کرے، اس مجلس کے ارکان میں ملک کے اکثر ماہرین فقہ و شریعت شامل رہے ہیں،اس مجلس نے متعدد شرعی مسائل پر اہم تجاویز اور تحقیقات پیش کیں جو مقبول ہوئیں۔
پہلے صرف اس کا ایک دفتر قائم تھاجو حسب ضرورت مفوضہ کام انجام دیتا تھا،فروری ۲۰۲۰ءمیں اس مجلس کا دوبارہ احیاء کیا گیا اوراس نے باضابطہ کام کرنا شروع کیا،مختصر مدت میں اس ادارہ نے کئی تحقیقی پمفلٹ اور رسالے شائع کیے جو اسکے مقاصد کی ترجمانی کرتے ہیں اور دیگر تحقیقی مقالات کی ترتیب وتبویب کا عمل جاری ہے، اسی کے ساتھ فیملی لا پر ماہانہ خطبات کا سلسلہ شروع کیاگیاہے جس میں علماء اور وکلاء شریک ہوتے ہیں اورباہم تبادلہ خیال کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ مجلس نے قرآنیات کے موضوع پر علمی کام کا نظام بنایا ہے جس کے تحت دارالعلوم کے متعدد اساتذہ کو موضوعات دیے گئے ہیں اور انہوں نے کام شروع کردیا ہے، مجلس کی ویب سائٹ بھی تیار ہوگئی ہے
www.mtsnadwa.org