Nadwatul Ulama
تحریک ندوۃ العلماء برصغیر میں برطانوی دور میں برپا ہونے والی تحریک ہے جس کا بنیادی مقصد اسلامی مدارس کے نظام و نصاب تعلیم کی اصلاح اور اسے زمانے کے مطابق تبدیل و تجدید کرنا تھا۔
سید محمد علی مونگیری نے 1310ھ بمطابق 1892ء میں مدرسہ فیض عام، کانپور کے جلسۂ دستار بندی کے موقعے پر ندوۃ العلماء کا تخیل پیش کیا۔ اس موقع پر حاضر سبھی علما نے اس تجویز کو پسند کیا۔ اس مجلس کا نام "ندوۃ العلماء" تجویز ہوا اور اس کے محرکِ اول سید محمد علی مونگیری ہی کو اس کا ناظمِ اول مقرر کر دیا گیا۔ یہ طے پایا کہ آئندہ سال اس مجلس کا ایک جلسۂ عام ہوگا، جس میں تمام مسالک کے ممتاز علما ء کو دعوت دی جائے۔ چنانچہ 15-17 شوال المکرم 1311ھ بمطابق 22-24 اپریل1894ء کو مدرسہ فیض عام میں ندوۃ العلماء کا پہلا اجلاس عام منعقد ہوا
224578
Total books in Library
11
Hostels
4
Branches
4249
Stundents
Nadwatul Ulama | ندوۃ العلماء – Darul Uloom Nadwatul Ulama | Lucknow | دار العلوم ندوۃ العلماء