رسالے

البعث الاسلامی
عرب دنیا کو فکر اسلامی کا پیغام پہنچانے کے لیے اس عربی رسالہ کو 1955 میں مولانا سید محمد الحسنی ندوی مرحوم نے اپنے چند رفقاء کے ساتھ جاری کیا تھا، اور انتقال کے وقت تک وہ اپنے رفیق کار مولانا ڈاکٹر سعیدالرحمن اعظمی ندوی کے ساتھ ادارت کے فرائض انجام دیتے رہے، مولانا محمد الحسنی کے انتقال کے بعد مولانا ڈاکٹر سعیدالرحمن اعظمی ندوی (مہتمم دارالعلوم ندوۃالعلماء) اس کے رئیس التحریر ہوئے، اور اس میں ان کے شریک ادارت مولانا محمد واضح رشید حسنی ندوی (سابق معتمد تعلیم ندوۃالعلماء) رہے،جن کا ۱۶ جنوری ۲۰۱۹ کو انتقال ہوگیا، اس میں ہندوعرب کے اہل قلم علماء وفضلاء کے مضامین شائع ہوتے ہیں، الحمد للہ یہ پرچہ ہندوپاک کے علاوہ ممالک عربیہ میں کافی شہرت رکھتا ہے، اور اس کا شمار صف اول کے دینی پرچوں میں کیا جاتا ہے، عراق، حجاز، کویت، لبنان وغیرہ کے دینی ماہنامے اس کے مضامین نقل کرتے ہیں، اﷲ کا شکر ہے کہ ان ممالک میں ’’البعث الاسلامی‘‘ کا ایک وقیع حلقہ پیدا ہوگیا ہے ۔

الرائد
ہندوپاک سے نکلنے والا سب سے پہلا عربی پندرہ روزہ اخبار ہے، جو شعبہ صحافت ونشریات کے تحت تقریباً ۶۰؍سال سے حضرت مولاناسید محمد رابع صاحب حسنی ندوی (ناظم ندوۃالعلماء) کے زیرنگرانی نکل رہا ہے، جس کی ادارت کی ذمہ داری مولانا سید محمد واضح رشید حسنی ندوی کی وفات کے بعد مولانا سید جعفرمسعود حسنی ندوی انجام دے رہے ہیں۔
یہ طلبہ اور نوجوان اہل قلم کو تازہ عربی صحافت سے واقف کرانے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اور اپنی تاریخ اجرا سے تاحال ایک کامیاب جریدہ کی حیثیت سے کام کر رہا ہے، عالم اسلام کی دینی و علمی تحریکات و افکار پر ٹھوس اور سنجیدہ اسلوب میں تبصرہ کرتا ہے، اور مسلمانوں کے ملی حالات کا جائزہ بھی پیش کرتا رہتا ہے، اور یہ عرب ممالک میں بھی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، اور طلبہ وعلماء نیز ممالک عربیہ کے بہت سے اہل ذوق حضرات کی نظر سے گزرتا ہے اور پسند کیا جاتا ہے، قارئین میں ایک خاصی تعداد خریداروں کی ہے، سولہ صفحات پر مشتمل یہ پرچہ ہرماہ کی ابتدا اور وسط میں نکلتا ہے۔

تعمیر حیات
تعمیرِ حیات ندوۃ العلماء لکھنؤ کا ترجمان ہے، اور طویل عرصہ سے ندوۃ العلماء کے افکار، خیالات، نظریات اور عقائد کی ترجمانی کررہا ہے، جس کے ضمن میں اس نے ملی و دینی مسائل میں ملکی و غیر ملکی ہر دو سطح پر امتِ مسلمہ کی بھر پور رہنمائی کی ہے، اور چوٹی کےاہلِ قلم اور سخنوروں نے اپنی نوکِ قلم سے اس کے صفحات پراپنی فکر رسا اور سخن دانی کے نقوش چھوڑے ہیں۔
یہ دینی، فکری، دعوتی، اصلاحی مجلہ ندوۃ العلماء کے ناظم کی سرپرستی اور ناظرعام ندوۃ العلماء کی نگرانی میں نکلتا ہے۔اس کا امتیازی وصف ہے کہ یہ بیک وقت امتِ مسلمہ کے تمام طبقات کو مخاطب کرتا ہے، جس کے لئے علمی ، فکری اور ادبی مواد کے ساتھ اسلوب میں سہولت، آسانی اور عام فہمی کی ضرورت ہوتی ہے۔ تعمیرِ حیات نے ہمیشہ اسی اسلوب کو پیش کرنے کی کوشش کی ہے اور امتِ مسلمہ کے ہر طبقہ میں مقبولیت اور اپنا خاص مقام حاصل کیا ہے اس کے ایڈیٹر مولانا شمس الحق ندوی ہیں۔

सच्चा राही

अल्लाह तआला का शुक्र है कि उसकी कृपा से ‘‘सच्चा राही’’ ने अपनी सेवाओं के सत्तरह वर्ष पूरे कर लिए और इस अंक पर अट्ठारहवें वर्ष में प्रवेश किया। ख़ुदा का शुक्र है कि सच्चा राही सत्तरह वर्षों तक हर माह की पहली तारीख़ को पोस्ट होता रहा है। अल्लाह तआला से दुआ है कि यह भविष्य में भी इसी तरह अपितु इससे अच्छे ढंग से अपनी सेवाएं जारी रखे।

नदवतुल उलमा से पांच पत्रिकाएं प्रकाशित होती हैं, दो अरबी भाषा में, एक उर्दू भाषा में और एक अंग्रेज़ी भाषा में तथा यह ‘‘सच्चा राही’’ हिन्दी भाषा में।

The Fragrance of East

To ward off vicious attempts of maligning Islam and Islamic institutions it was decided to bring out a magazine “The Fragrance of East”. It was launched in September 1998. It has been received well and helped in disseminating the desired message.

البعث الاسلامی | الرائد | सच्चा राही |The Fragrance of East | تعمیر حیات