عطیہ

اہل خیر حضرات سے تعاون کی درخواست
آپ سے ہماری درخواست ہے کہ وقت کی اس ضرورت اور دارالعلوم کی افادیت کو سمجھتے ہوئے پوری فراخدلی، فیاضی اور ہمت سے کام لے کر ان تمام کاموں میں بھرپور تعاون واعانت فرمائیں کہ ہندوستان میں دین کے قلعوں کی حفاـظت کی اس سے بہتر کوئی سبیل اور اس سے زیادہ پائیدار کوئی صدقہ جاریہ نہیں، آپ میں سے جو لوگ ندوۃالعلماء کے پچاسی سالہ جشن میں شریک تھے ان کو یاد ہوگا کہ ندوۃالعلماء کے پچاسی سالہ اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے حضرت مولانا سیدابوالحسن علی حسنی ندویؒ نے غیرملکی معزز عرب مہمانوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا تھا: ’’یہ سونے کی چڑیاں سب اُڑ جائیں گی، ہم اور آپ یہاں رہیں گے، آپ یہ نہ سمجھیں کہ اب آپ کوچھٹی مل گئی، ہم آپ کو چھوڑنے والے نہیں، ہمارے سفیر آپ کے گھروں پر جائیں گے، آپ کے چار آنے، آٹھ آنے ہم کوعزیز ہیں، یہ جو کچھ دیں گے وہ اس دولت کا ہزارواں حصہ ہوگا جو خدا نے ان کو دیا ہے، اور جو آپ دیں گے وہ آپ کے گاڑھے پسینہ کی کمائی ہوگی
اللہ کا شکر ہے کہ ہم ان بیش قیمت اصولوں کو سینہ سے لگائے ہوئے ہیں جن کے لیے دارالعلوم قائم کیا گیا تھا یعنی جدید زمانہ میں اسلام کی مؤثر اور صحیح ترجمانی دین ودنیا کی جامعیت اورعلم وروحانیت کے اجتماع کی کوشش، فتنہ لادینیت اور ذ ہنی ارتداد کا مقابلہ، اسلام پر اعتماد اور علوم اسلامیہ کی برتری وامتیاز کا اعلان واظہار، دین حق سے وفاداری اور شریعت پر استقامت، ہمارے نزدیک مالیات، بجٹ اور عظیم الشان عمارتوں کے مقابلہ میں ان مذکورہ مقاصد کا حصول زیادہ اہم ہے، مسئلہ کی اس قدر تشریح اور وضاحت کے بعد اب مزید کچھ کہنے کی حاجت نہیں۔ ہندوستان کے مسلمانوں سے خواہ وہ اس طویل وعریض ملک کے کسی علاقہ کے ہوں، ہماری مکرر درخواست ہے کہ وہ اس کام کی اہمیت کو سمجھیں اور اس کو اپنا ہی کام سمجھیں، ہمیں یقین ہے اور اﷲتعالیٰ کی ذات عالی پر پورا بھروسہ ہے کہ انشاء اﷲ ناظم ندوۃالعلماء حضرت مولانا سیدمحمد رابع حسنی ندوی مدظلہ کی بیش قیمت رہنمائی ونظامت میں اگر احباب ومخلصین نے پوری دلچسپی لی تو ہمارا یہ پیغام نہ صرف ملک کے بلکہ عالم اسلام کے کونے کونے میں پہنچے گا، وماذلک علی اﷲ بعزیز․

Beneficiary Name Bank Name Branch Name
NADWATUL ULAMA STATE BANK OF INDIA Lucknow Main Branch
 
Account Number IFSC Code: Purpose
10863759711 SBIN0000125 Atiyat (عطیات)
10863759733 SBIN0000125 Tameerat (تعمیرات)
10863759766 SBIN0000125 Zakat (زکوٰۃ)

 
donate
 

All above displayed logos are the property of their respective owners