المعہد العالی للدعوۃ والفکر الاسلامی

المعہد العالی للدعوۃ والفکر الاسلامی
ندوۃ العلماء نے علوم اسلامیہ میں امتیاز و اختصاص پیدا کرنے اور امکانی حد تک بلند معیار تک ان کا انتظام کرنے کے ساتھ ممالک عربیہ، مشرق وسطی اور خود ہندوستان میں علمی و فکری طور پر دینی و ایمانی دعوت کا کام انجام دینے اور مغرب کی فکری و تہذیبی یلغار کا مقابلہ کرنے کے لیے ”المعہد العالی للدعوۃ والفکر الاسلامی“ کا ایک مستقل شعبہ قائم کیا اور اس کا نصاب مرتب کیا، اس شعبہ میں فضیلت دوم (شریعہ وعربی زبان وادب) کے کامیاب اور ممتاز دس طلبہ کو منتخب کیا جاتا ہے اور ان کو وقیع وظیفہ دیا جاتا ہے، اس شعبہ میں مذاہب کا تقابلی و تحقیقی مطالعہ، حکمت ولی اللٰہی کا مطالعہ اور فہم، اصلاحی و تجدیدی تحریکات، یورپی و مغربی افکار و نظریات اور مغرب کی فکری و تہذیبی یلغار جیسے موضوعات پڑھائے جاتے ہیں جن کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے
کتاب و سنت کی روشنی میں دینی مفاہیم و عقائدکا مطالعہ
فکر اسلامی اور فکر غربی کا تقابلی مطالعہ
(تاریخ یورپ(قرون مظلمہ، نشأۃ ثانیہ
مسلم ممالک میں اسلامیت اور مغربیت کی کشمکش
عربی و اسلامی دنیا میں عیسائی مشنری اور مغربی سامراج کی تاریخ
مسلمانوں کے عروج و زوال کی تاریخ کا مطالعہ
عالم اسلام کا سیاسی اور ثقافتی تعارف، مسلمانوں کے مسائل و مشکلات
ہندو مذہب اور ہندوستان کی غیر مسلم تحریکات کا تعارف
اسلامی فرق و مسالک اور منحرف و گمراہ کن افکار و نظریات
عربی، انگریزی، اور ہندی زبان میں کتابت و خطابت کی مشق
یورپ کی تحریکات، افکار، نظریات اور مغربی تہذیب و تمدن
سیرت نبوی اور سیرت صحابہ
تاریخ دعوت و اصلاح
معاصر اسلامی تحریکات