نمازمیں خارجی شخص کالقمہ

عورت نماز میں لقمہ دے
نوفمبر 4, 2018
خارجی شخص کے مشورہ پر تکبیر کہنا
نوفمبر 4, 2018

نمازمیں خارجی شخص کالقمہ

سوال:امام نماز پڑھ رہا ہے اور وہ سورہ میں بھول گیا، مقتدی حضرات اس کو لقمہ نہیں دے پارہے تھے، ایک دوسرا شخص جو نماز میں شریک نہیں ہے، اس کا لقمہ امام لے سکتا ہے یا نہیں؟ اگر دے سکتے ہیں تو کیوں اور نہیں تو کیوں؟

ھــوالـمـصـــوب:

جو شخص نماز میں نہیں ہے، اس کا لقمہ لینا درست نہیں ہے۔ لینے کی صورت میں نماز فاسد ہوجائے گی، تلقین وتلقن نماز میں منع ہے(۲)

تحریر: محمدمستقیم ندوی               تصویب: ناصر علی ندوی