نماز کے دوران ’بیشک‘ کالفظ منھ سے نکل جائے

ایک رکعت کی جگہ دورکعت پڑھ لے
نوفمبر 4, 2018
وترکب پڑھے؟
نوفمبر 4, 2018

نماز کے دوران ’بیشک‘ کالفظ منھ سے نکل جائے

سوال:ایک شخص نماز میں سورہ کوثر پڑھ رہا تھا معنی ذہن میں آنے پر بیشک نکل گیا تو نماز ہوئی یا نہیں؟

ھــوالــمـصــوب:

بیشک کہنے کی وجہ سے نماز فاسد ہوگئی کیوں کہ یہ کلام انسانی ہے اور آیت قرآنی کا جواب بھی۔ علامہ شامی فرماتے ہیں:

یفسدھا التکلم ھو النطق بحرفین أو حرف مفھم…… أی أدنی مایقع إسم الکلام علیہ المرکب من حرفین (۲)

اورفتاوی خانیہ میں ہے:

……و أن أراد بہ الجواب قال بعضھم تفسد صلاتہ عند الکل وھوظاھر (۳)

تحریر: محمد ظفرعالم ندوی تصویب: ناصر علی ندوی