ایک رکعت کی جگہ دورکعت پڑھ لے

اعادہ والی نماز میں دوسرے لوگ شریک ہوسکتے ہیں ؟
نوفمبر 4, 2018
نماز کے دوران ’بیشک‘ کالفظ منھ سے نکل جائے
نوفمبر 4, 2018

ایک رکعت کی جگہ دورکعت پڑھ لے

سوال:زید ظہر کی دوسری رکعت میں شامل ہوا، سلام کے بعد بجائے ایک رکعت کے دورکعت پڑھ لی تو اس نے فرض میں دورکعت نفل کی نیت کرکے ایک رکعت اور پڑھ لی، پھر سجدۂ سہو کیا اور نماز پوری کی نماز ہوئی یا نہیں؟

ھــوالــمـصــوب:

دریافت کردہ صورت میں ظہر کی نماز نہیں ہوئی، بلکہ وہ تمام رکعات نفل نمازوں میں شمار کی جائیں گی۔ فتاویٰ ہندیہ میں ہے:

وان لم یقعد علی رأس الرابعۃ حتی قام الیٰ الخامسۃ إن تذکر قبل أن یقید الخامسۃ بالسجدۃ عاد الیٰ القعدۃ…… وإن قید الخامسۃ بالسجدۃ فسد ظہرہ عندنا وتحولت صلاتہ نفلاً (۱)

تحریر: محمدظفرعالم ندوی  تصویب: ناصر علی ندوی