مولانا سیّد محمد حمزہ حسنی ندوی
مولانا سید محمد حمزہ حسنی ندوی ۱۵؍دسمبر ۱۹۵۰ء میں پیدا ہوئے۔ معہد ، دار العلوم، ندوۃ العلماء میں ابتدائی تعلیم اور پھر دار العلوم ، ندوۃ العلماء سے ثانوی و عالی تعلیم کے بعد حدیث شریف میں تخصص بھی کیا۔ ان کے والد مولانا سید محمد ثانی حسنی ندوی ٗ حضرت مولانا سید ابو الحسن علی حسنی ندوی کے حقیقی بھانجہ اور والدہ مرحومہ ان کی بھتیجی ہیں۔ اس طرح ان کو شروع ہی سے مفکرِ اسلام کی شفقت و توجہ حاصل ہوئی
ندوۃ العلماء کی مجلسِ انتظامیہ کے رکن منتخب ہوئے، اور ۱۹۹۹ء میں دار العلوم، ندوۃ العلماء کے لئے ان کی خدمات حاصل کی گئیں، اور ۲۰۰۰ء میں امین العام (ناظرِ عام) ندوۃ العلماء مقرر کئے گئے، اور پھر مولانا ڈاکٹر عبد اللہ عباس ندوی کے انتقال کے بعد اس کے ترجمان ‘‘تعمیرِ حیات’’ کے نگراں مقرر کئے گئے اور ہنوز ہیں۔
مولانا خواتین کے رسالہ ماہنامہ ‘‘رضوان’’، لکھنؤ کے بھی چالیس سال سے زائد عرصہ سے ایڈیٹر ہیں، اور مختلف اداروں کے ذمہ دار اور سرپرست ہیں رائے بریلی مولانا سید محمد ثانی حسنی ندوی
سوسائٹی کے نام سے ایک رفاہی تعلیمی ادارہ قائم کیا جس کے تحت لڑکیوں کی تعلیم کا بڑا ادارہ جامعہ ام المومنین عائشہ للبنات قائم ہے ۔
مارچ ۲۰۱۸ ء میں مجلس انتظامیہ نے بالاتفاق نائب ناظم منتخب کیا، اسی طرح مجلس تحقیقات ونشریات اسلام لکھنؤ کے اسسٹنٹ سکریٹری بھی مقررہوئے