مقتدی کے کہنے پر امام چوتھی رکعت پوری کرے ؟

نماز کی رکعات کے بارے میں اختلاف ہوجائے
نوفمبر 4, 2018
پانچویں رکعت کے بعد قعدہ کرے
نوفمبر 4, 2018

مقتدی کے کہنے پر امام چوتھی رکعت پوری کرے ؟

سوال:امام نے تین ہی رکعت پر سلام پھیر دیا، ایک مقتدی نے فوراً کہا کہ حافظ جی تین ہی رکعتیں ہوئیں، نمازی نے نمازسے اس خارج مقتدی کا لقمہ لیا اور نماز مع سجدۂ سہو تمام کی، کیا نماز سے خارج مقتدی کا لقمہ لینے سے نماز ہوجائے گی؟

ھــوالـمـصـــوب:

اگر مقتدی کا لقمہ دینے کے ساتھ ساتھ امام کو خود تنبیہ ہوگئی جس کی بنیاد پر اس نے کھڑے ہوکر

(۱)وکذا لووقع الاختلاف بین الإمام والقوم إن کان الإمام علی یقین لا یعید وإلا أعاد بقولھم ولواختلف القوم قال بعضھم صلی ثلاثاً وقال بعضھم صلی أربعاً والإمام مع أحد الفریقین یؤخذ بقول الإمام وإن کان معہ واحد۔ البحرالرائق،ج۲،ص:۱۹۳

نماز پوری کرلی تو نماز درست ہوجائے گی، اور اگر نماز سے خارج شخص کے لقمہ دینے سے ہی کھڑا ہوا تو نماز درست نہیں ہوگی(۱)

تحریر: محمد طارق ندوی     تصویب: ناصر علی ندوی