نماز کی رکعات کے بارے میں اختلاف ہوجائے

چوتھی رکعت میں التحیات کے بعد کھڑا ہوجائے
نوفمبر 4, 2018
مقتدی کے کہنے پر امام چوتھی رکعت پوری کرے ؟
نوفمبر 4, 2018

نماز کی رکعات کے بارے میں اختلاف ہوجائے

سوال:مغرب کی فرض نماز میں امام نے دورکعت پر ہی سلام پھیر دیا، ٹوکا گیا تو امام اور کچھ مقتدی تین بتارہے ہیں، ایسی صورت میں نماز ہوئی یا نہیں؟

ھــوالـمـصـــوب:

اگر امام کے ساتھ کچھ مقتدی بھی ہیں اگرچہ ان کی تعداد ان مقتدیوں سے کم ہے جو دورکعت بتارہے ہیں، تب بھی نماز درست ہوجائے گی۔ بشرطیکہ امام کا یہ خیال ہوکہ تین رکعتیں ہوئی ہیں(۱)

تحریر: محمد طارق ندوی     تصویب: ناصر علی ندوی