خارجی شخص کے مشورہ پر تکبیر کہنا

خارجی شخص کے مشورہ پر تکبیر کہنا
نوفمبر 4, 2018
امام سے پہلے مقتدی سجدہ میں چلاجائے
نوفمبر 4, 2018

خارجی شخص کے مشورہ پر تکبیر کہنا

سوال:۱-تکبیر اولیٰ کے وقت مقتدیوں کی تعداد اتنی زیادہ نہیں تھی کہ تکبیر کہی جاتی لیکن نماز کی دوسری رکعت میں مقتدیوں کی تعداد زیادہ ہوگئی۔ نیچے کی مسجد پُر ہوگئی۔ مسجد کی دوسری منزل پر مقتدی نے جاتے وقت کہہ دیاکہ تکبیر کہہ دیجئے گا۔ جو مقتدی تکبیر اولیٰ سے نماز پڑھ رہا تھا اس میں سے ایک مقتدی نے دوسری رکعت میں تکبیر کہنا شروع کردیا تو کیا جس نے تکبیر کہنا شروع کیا تھا اس کی یا اور مقتدیوں کی نماز ہوئی یا نہیں؟

۲-نماز کے درمیان تکبیر کہی جاسکتی ہے یا نہیں؟

۳-نماز کی دوسری رکعت میں مقتدیوں کی تعداد زیادہ ہوگئی اور نیچے کے کسی مقتدی نے تکبیر نہیں کہی تو مسجد کی دوسری منزل کے مقتدیوں کی نماز کیسے درست ہوگی؟

ھــوالــمـصــوب:

۱-صورت مسؤلہ میں اگرتلقین کے طورپرنہ ہواورتکبیرکہنے والااپنی طرف سے کہے تونماز ہوجائے گی(۱)

۲-نماز کے درمیان تکبیر کہی جاسکتی ہے۔

۳-اگر امام کی آواز دوسری منزل تک پہنچ رہی ہے تو صورت مسؤلہ میں نماز درست ہوجائے گی(۲)

تحریر: محمد طارق ندوی     تصویب: ناصر علی ندوی