امام سے پہلے مقتدی سجدہ میں چلاجائے

خارجی شخص کے مشورہ پر تکبیر کہنا
نوفمبر 4, 2018
چوتھی رکعت میں التحیات کے بعد کھڑا ہوجائے
نوفمبر 4, 2018

امام سے پہلے مقتدی سجدہ میں چلاجائے

سوال:بغیرمقتدیوں کی اطلاع کے امام صاحب نے نماز جمعہ میں قنوت نازلہ پڑھی تو آدھے لوگ تو امام صاحب کے ساتھ شریک رہے اور آدھے لوگ سجدہ میں چلے گئے، بعد میں وہ کھڑے ہوگئے اورنماز پوری کی۔ اب بعض لوگ کہتے ہیں کہ کسی کی نماز نہیں ہوئی، نماز دوبارہ پڑھائی جائے، اور بعض کہتے ہیں کہ جو امام صاحب کے ساتھ شریک رہے ان کی نماز ہوگئی، اور جو امام صاحب کے ساتھ شریک نہیں رہے ان کی نماز نہیں ہوئی۔ لہذا نماز جمعہ دوبارہ پڑھائی گئی، لیکن آدھے لوگ جاچکے تھے وضاحت فرمائیں؟

ھــوالـمـصـــوب:

صورت مسؤلہ میں سجدہ میں جانے کے بعد کھڑے ہوکر بقیہ نماز اگر انہوں نے امام صاحب کے ساتھ پوری کرلی ہے تو ان کی نماز ہوگئی، بھول کر امام سے قبل سجدہ میں جانے سے نماز پر کوئی اثر نہیں پڑے گا جبکہ کھڑے ہوکر امام کے ساتھ شریک رہے(۱)

تحریر:مسعود حسن حسنی    تصویب: ناصر علی ندوی