چوتھی رکعت میں التحیات کے بعد کھڑا ہوجائے

امام سے پہلے مقتدی سجدہ میں چلاجائے
نوفمبر 4, 2018
نماز کی رکعات کے بارے میں اختلاف ہوجائے
نوفمبر 4, 2018

چوتھی رکعت میں التحیات کے بعد کھڑا ہوجائے

سوال:عشاء کی نماز میں امام نے چوتھی رکعت پڑھ کر التحیات پڑھی اورپھر کھڑے ہوگئے(پانچویں رکعت میں) لیکن واپس آگئے اور بغیر سجدہ سہو کے نماز ختم کردی، پھر نماز کو دہرایا گیا اور صحیح طریقہ سے نماز ادا کرلی گئی، لیکن بعض حضرات کاکہنا ہے کہ پہلی نماز میں جو لوگ شریک تھے صرف ان ہی کی نماز ہوئی اور جو لوگ دوسری نماز میں نئے آئے تھے ان کی نماز نہیں ہوئی؟

(۱) ویکرہ للمرء أن یسبق الإمام لما فیہ من ترک المتابعۃ فان فعل ذلک وأدرک الإمام یجزی عندنا لأن ھذا القدر من المشارکۃ یکفی بجواز الصلاۃ۔ الفتاویٰ الولوالجیۃ،ج۱،ص:۱۳۱

ھــوالـمـصـــوب:

فقہاء کے دواقوال ہیں، ایک قول یہ ہے کہ اعادہ میں شریک ہونے والوں کی نماز فرض ادا ہوجائے گی، اور دوسرا قول یہ ہے کہ نماز فرض ادا نہ ہوگی لیکن راجح قول یہ ہے کہ نماز فرض ادا ہوجائے گی۔

تحریر:مسعود حسن حسنی    تصویب: ناصر علی ندوی