زکوۃ کی رقم کوبینک میں جمع کرناکیساہے؟

غلط مصرف میںزکوۃ صرف کرنے والے کوزکوۃ دیناکیساہے؟
ديسمبر 20, 2022
جبراً چندہ وصول کرنا
ديسمبر 20, 2022

زکوۃ کی رقم کوبینک میں جمع کرناکیساہے؟

سوال:۱-کیا زکوۃ سال بھر کے اندر اندر خرچ ہوجانی چاہئے؟

۲-زکوۃ کی رقم ضرورت مند جو صاحب نصاب ہو کو دی جاسکتی ہے یا نہیں؟

۳-زکوۃ کی رقم بینک یا یونٹ ٹرسٹ میںجمع کی جاسکتی ہے یا نہیں؟

۴-زکوۃ کے اولین مستحق کون لوگ ہیں؟

۵-موجودہ اسکولوں میں جس میںسب مضامین پڑھائے جاتے ہیں، ان کے ضرورتمند طلباء کو بطور امداد زکوۃ کی رقم دی جاسکتی ہے؟

ھــوالـمـصـــوب:

۱-زکوۃ کی رقم سال بھر کے اندر خرچ ہوجانا ضروری نہیں، لیکن اولین فرصت میں مستحقین میں صرف کرنا بہتر ہے۔(۲)

۲-صاحب نصاب ضرورت مندکوزکوۃ کی رقم نہیں دی جاسکتی ہے۔(۳)

۳-زکوۃ کی رقم بغرض حفاظت بینک میں جمع کی جاسکتی ہے،سودحاصل کرنے کے لئے یاکسی قسم کا نفع حاصل کرنے کے لئے اسے بینک میں نہیں رکھاجاسکتاہے۔

۴-فقراء ومساکین اور وہ مستحقین جو اسلام اور مسلمانوں کی حفاظت کے کام میں مشغول ہوں مثلا مجاہدین، طلباء وعلماء اور ملی کارکن جبکہ یہ حضرات اصحاب مستحق زکوۃ ہوں، اولین مستحق ہیں۔(۱)

۵-نادار مسلم طلباء کو زکوۃ دی جاسکتی ہے، خواہ وہ کسی اسکول کے طالب علم ہوں یا اسلامی مدرسہ کے طالب علم ہوں۔(۲)

تحریر: محمدظفرعالم ندوی    تصویب:ناصر علی