جبراً چندہ وصول کرنا

زکوۃ کی رقم کوبینک میں جمع کرناکیساہے؟
ديسمبر 20, 2022
زکوۃ سے متعلق چنداہم سوالات
ديسمبر 20, 2022

جبراً چندہ وصول کرنا

سوال:۱-ایک جماعت اجتماعی کام کرنا چاہتی ہے، ہرایک سے متعینہ رقم لیتے ہیں، چند لوگ جمع نہیں کرنا چاہتے، جمع نہ کرنے پر بائیکاٹ کیا جارہاہے، کیا اس طرح کی وصولی جائز ہے؟

۲-اور اس طرح کی رقم سے دوسروں کی دعوت کرنا درست ہے؟

۳-مدعوین کا اس کو قبول کرنا اور اس میں شرکت جائز ہے؟ جبکہ شرکت کرنے والوں کو معلوم ہے کہ اس کی رقم جبراً وصولی کی گئی ہے؟

ھــوالـمـصـــوب:

۱-کسی سے جبراً وصول کرنا شرعاً درست نہیں ہے۔(۳)

۲-جبراً وصول کردہ رقم سے خود دعوت کھانا وکھلانا درست نہیں ہے۔(۴)

۳-مدعوین کا مذکورہ طرح کی دعوت میں شریک ہونا درست نہیں ہے۔(۱)

تحریر: محمدمستقیم ندوی                 تصویب:ناصر علی