غلط مصرف میںزکوۃ صرف کرنے والے کوزکوۃ دیناکیساہے؟

زکوۃمیل ہے تودوسروں کے لئے کیوں؟
ديسمبر 20, 2022
زکوۃ کی رقم کوبینک میں جمع کرناکیساہے؟
ديسمبر 20, 2022

غلط مصرف میںزکوۃ صرف کرنے والے کوزکوۃ دیناکیساہے؟

سوال:کچھ لوگوںنے بیت المال قائم کررکھا ہے، لوگوںکا کہنا ہے کہ بیت المال والے صحیح مصرف میں زکوۃ نہیں خرچ کرتے، اس سے کاروبار کرتے ہیں، اماموں کو تنخواہ دیتے ہیںاور اسی سے اپنی ضرورت پوری کرتے ہیں، ایسے بیت المال میں عوام زکوۃ دیں یا نہ دیں یا کسی بہتر جگہ دیں؟

ھــوالـمـصـــوب:

اگر بیت المال کے ذمہ دار حضرات زکوۃ کے مصارف پر صرف نہیں کرتے ہیں تو ایسی صورت میں آپ بیت المال میںجمع نہ کریں(۲)، مستحقین زکوۃ کوزکوۃ دیناضروری ہے،اس کے بغیر زکوۃ ادا نہیں ہوگی۔(۱)

تحریر: محمدمستقیم ندوی                 تصویب:ناصر علی