کیاصدقہ کے جانورکو بیچ سکتے ہیں؟

کیادی ہوئی زکوۃ واپس لی جاسکتی ہے؟
ديسمبر 27, 2022
قرض کی ادائیگی زکوۃکی رقم سے یا بینک کے سودی قرض سے
ديسمبر 27, 2022

کیاصدقہ کے جانورکو بیچ سکتے ہیں؟

سوال:چند سال قبل کچھ بکریاں ممتازدارالیتامیٰ میں رہائش پذیر یتامیٰ کے استعمال کے لئے بطور صدقہ آئی تھیں، کسی وجہ سے ان کو اب تک ذبح نہیں کیا جاسکا۔ اس بیچ ان کے توالد وتناسل کا سلسلہ بھی جاری رہا جس کی وجہ سے ان کی عمر بھی کافی ہوچکی ہے، اور ان کا گوشت استعمال کے قابل نہیں رہا۔ کیا شرعاً ایسا ہوسکتا ہے کہ ان بکریوں کو فروخت کرکے حاصل شدہ رقم کو یتامیٰ کی ضروریات پر صرف کیا جائے، اس رقم سے دوسرے قابل استعمال جانور خرید کر اس مصرف میں استعمال کیے جاسکتے ہیں یا ان بکریوں کو کسی بکری پالنے والے شخص کو دے کر ان کے عوض نرجانور لے کر ان کو ذبح کرکے یتامیٰ کے لئے استعمال کیا جائے؟

ھــوالـمـصـــوب:

دریافت کردہ صورت میں صدقہ کے جانور کے بدل کی تینوں صورتیں درست ہیں۔ (۱)

تحریر: محمدظفرعالم ندوی    تصویب:ناصر علی