زکوۃ کی رقم کاعطیہ کی رقم سے تبادلہ

قرض کی ادائیگی زکوۃکی رقم سے یا بینک کے سودی قرض سے
ديسمبر 27, 2022

زکوۃ کی رقم کاعطیہ کی رقم سے تبادلہ

سوال:ہمارے مدرسہ میں درجہ پنجم معہد تک تعلیم ہوتی ہے،مدرسہ کی آمدنی کا کوئی خاص ذریعہ نہیں ہے، طلباء کی تعلیم وروشنی وطعام کا نظم بھی مدرسہ کرتاہے، اس کے لئے زکوۃ وصدقۂ فطر کی رقم بھی اکٹھاکی گئی ہے، جگہ کی قلت اور بچوں کی کثرت کی بنا پر عمارت کی تعمیر کا ارادہ ہے، توکیااس کے لئے زکوۃ وصدقہ فطر کی رقم استعمال کرسکتے ہیں؟اگر نہیں تو کیا اس رقم کو کسی دوسری جگہ سے عطیہ کی رقم سے بدل لیا جائے؟

ھــوالـمـصـــوب:

زکوۃ کی رقم سے تعمیر جائز نہیں ہے(۱)،اسی طرح زکوۃ کی رقم کا عطیہ کی رقم سے تبادلہ بھی نہیںکیا جاسکتا ہے،ایک صورت یہ ہوسکتی ہے کہ تعلیمی فیس مقرر کرکے رقم حاصل کی جائے پھر اس کو تعمیر میں صرف کیا جاسکتا ہے۔

تحریر: محمدظہورندوی

زکوۃ اورعطیہ کی رقمیں باہم مل جائیں

سوال:زکوۃ اور امداد کی رقم مختلط ہونے کی صورت میں مستحق اور غیرمستحق دونوں پر صرف کی جاسکتی ہے یا نہیں؟مثلاگیس بھرا کر اس کی روشنی میں مستحق وغیرمستحق طلبا پڑھیں گے؟

ھــوالـمـصـــوب:

مذکور مخلوط رقم کو بیان کردہ کاموں میں نہیں صرف کرسکتے ہیں ،کیوںکہ زکوۃ کی ادائیگی کیلئے مستحقین زکوۃ کو مالک بنادینا ضروری ہے(۲) اور یہاں وہ صورت بالکلیہ مفقود ہے۔

تحریر: محمدطارق ندوی      تصویب:ناصر علی