زکوۃ سے بچنے کے لئے حیلہ کرناکیساہے؟

زکوۃ کی رقم سے حج
ديسمبر 27, 2022
زکوٰۃ کی رقم جمع کرنے کیلئے بینک اکاؤنٹ کھولنا
ديسمبر 27, 2022

زکوۃ سے بچنے کے لئے حیلہ کرناکیساہے؟

سوال:زید کے پاس لاکھ روپئے کا زیور تھا، جس پر زکوٰۃ واجب تھی مگر اس نے زکوٰۃ سے بچنے کیلئے زیور بیچ کر زمین خرید لی اور زمین اس کے پاس ضرورت سے زاید ہونے کی وجہ سے بیکار پڑی ہے، اس میں نہ کوئی زراعت کی اور نہ کوئی کام شروع کیا تو اس زمین میں زکوٰۃ واجب ہوگی یا نہیں؟

ھــوالمصــوب:

زمین کی پیداوار پر عشر واجب ہواکرتا ہے، اگر عشری زمین ہو، اس میں زکوٰۃ واجب نہیں ہوگی۔  زکوٰۃ سے بچنے کیلئے جو حیلہ اختیار کیا گیاہے وہ مکروہ ہے، ا س سے بچناچاہئے۔(۲)

تحریر:ظفرعالم ندوی         تصویب:ناصر علی