زکوۃ کی رقم سے حج

زکوۃ کی رقم کوتجارت میں لگانا
ديسمبر 27, 2022
زکوۃ سے بچنے کے لئے حیلہ کرناکیساہے؟
ديسمبر 27, 2022

زکوۃ کی رقم سے حج

سوال:کیا زکوۃ کے روپیہ سے حج کی ادائیگی ہوسکتی ہے؟اورکیازکوۃ کے روپیہ سے کسی کو حج کروایاجاسکتا ہے؟ اگر کرلیا تو ثواب کے مستحق ہوںگے اور زکوۃ کی ادائیگی ہوجائے گی؟

ھــوالمصــوب:

زکوۃ کی رقم سے حج کرانے سے زکوۃ کی ادائیگی نہیں ہوگی(۳)،اورزکوۃ سے حج کروانے والا ثواب کامستحق بھی نہیں ہوگا،سوائے یہ کہ وہ خودمستحق زکوۃ ہو،اورزکوۃ دہندہ ادائے زکوۃ کے لئے اس کو رقم حوالہ کرے،زکوۃ لینے والازکوۃ کی رقم حج میں بھی خرچ کرسکتاہے۔

تحریر:محمد ظفرعالم ندوی    تصویب:ناصر علی

سوال مثل بالا

سوال:کیا زکوۃ کی رقم سے کسی کوحج کرواسکتے ہیں اور اگر کسی نے کسی کو حج کروایا تو کیا اس کو ثواب ملے گا اور زکوۃ ادا ہوجائے گی یا نہیں؟

ھــوالمصــوب:

صورت مسئولہ میں جو زکوۃ کا مستحق ہو اس کو زکوۃ کی رقم دی جائے گی، اب وہ اس رقم کا جو چاہے کرے،غیرمستحقین زکوۃ کو زکوۃ نہیں دی جائے گی اور نہ ہی غیرمستحقین زکوۃ کوزکوۃ کی رقم سے حج کروایا جاسکتا ہے۔(۱)

تحریر:مسعود حسن حسنی     تصویب:ناصر علی