زکوٰۃ کی رقم جمع کرنے کیلئے بینک اکاؤنٹ کھولنا

زکوۃ سے بچنے کے لئے حیلہ کرناکیساہے؟
ديسمبر 27, 2022
ناجائزروپیہ لینے کے بعدوہ رقم واپس کرنے کامسئلہ
ديسمبر 27, 2022

زکوٰۃ کی رقم جمع کرنے کیلئے بینک اکاؤنٹ کھولنا

سوال:زید ایک مالدار آدمی ہے اور ہر سال زکوٰۃ بھی دیتا ہے، لیکن زید یہ چاہتا ہے کہ بینک میں ایک ایسا اکاؤنٹ کھول لے جس میںصرف زکوٰۃ کی رقم جمع کردے اور موقع و محل کے اعتبار سے ضرورتمندوں پر وہ رقم خرچ کرتا رہے،کیوں کہ بسا اوقات زکوٰۃ کے مستحق آجاتے ہیں اور زکوٰۃ کا پیسہ نہیں ہوتا، یازکوٰۃ جلد بازی میں ادا کرناپڑتا ہے اور مستحق کا صحیح پتہ چل نہیں پاتا ، الغرض دریافت طلب بات یہ ہے کہ اس مقصد کے تحت بینک اکاؤنٹ کھولنا درست ہے یا نہیں؟

ھــوالمصــوب:

دریافت کردہ صورت میں زکوٰۃ کی رقم کی حفاظت اور وقت پر مستحقین کو دینے کی غرض سے اکاؤنٹ کھلوانے میں کوئی حرج نہیں، بشرطیکہ واقعی اس کی ضرورت ہو،ورنہ جلد ازجلد مستحقین کو دے دینا بہتر ہے۔

تحریر:ظفرعالم ندوی         تصویب:ناصر علی