عید کے بعدمصافحہ و معانقہ

عید کے بعدمصافحہ و معانقہ
نوفمبر 10, 2018
عید کے بعدمصافحہ و معانقہ
نوفمبر 10, 2018

عید کے بعدمصافحہ و معانقہ

سوال:۱-عیدیا بقرعید کی نماز کے بعد مصافحہ ومعانقہ کیسا ہے؟

۲-عید یا بقرعید کی نماز کے بعد دعا کرنا ضروری ہے یا نہیں، اس کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ اور نماز پنجگانہ کے بعد دعا کی کیا حیثیت ہے۔

ھــوالـمـصـــوب:

۱-مصافحہ یا معانقہ ابتداء ملاقات پر مسنون ہے لیکن آج کل جیسا کہ عام رواج ہوگیا ہے کہ لوگ ساتھ آتے ہیں، پہلے سے مل چکے ہوتے ہیں ، پھر مصافحہ اورمعانقہ کرتے ہیں اس کے کیا معنیٰ؟ لہذا اس رواج کو ترک کرنا چاہئے، یہ ایک ایسی بدعت ہے جس کی شریعت مطہرہ کے اندر کوئی اصل نہیں(۱)

۲-عید یا بقرعید کی نمازوں کے بعد دعا کرنا ضروری نہیں، کیوں کہ آنحضرت ﷺ سے عیدین کی نماز کے بعد یا خطبہ کے بعد دعا مانگنا ثابت نہیں ہے، البتہ خطبہ کے بعد یانماز کے بعددعاء مانگنے کی گنجائش ہے۔

تحریر:ناصر علی ندوی