عیدگاہ میں جنازہ کی نماز

عید ملن پروگرام کی حیثیت
نوفمبر 10, 2018
عیدین کے امام سے متعلق چند سوالات
نوفمبر 10, 2018

عیدگاہ میں جنازہ کی نماز

سوال:۱-عیدگاہ میں جنازہ کی نماز پڑھناکیسا ہے؟

۲-کیا عیدگاہ مسجد کے حکم میں ہے؟

ھــوالــمـصــوب:

۱-عیدگاہ اگرمیدان کی شکل میں ہے تواس میں نماز جنازہ پڑھنا درست ہے،اوراگرعمارت یادیوارکے ساتھ ہے تومسجدکے حکم میں ہے،اس لئے اس میں نمازجنازہ پڑھنادرست نہ ہوگا،احتیاط اس میں ہے کہ اس میں نماز نہ پڑھیں کیوں کہ ممکن ہے کہ واقف کے منشاء کے خلاف ہو، تاہم جواز میں کلام نہیں۔

۲-اگرمیدان ہے تومسجدکے حکم میں نہیں ہے،وہاں پرنمازجنازہ پڑھناجائرہے،اوراگرعمارت یاچہاردیواری کی شکل میں ہے تواس کے احکامات مسجدکے ہیں(۲)وہاں نمازجنازہ مکروہ ہے۔

تحریر:محمد ظفرعالم ندوی  تصویب:ناصر علی