عید ملن پروگرام کی حیثیت

پٹہ والی زمین پر عیدگاہ بنانا
نوفمبر 10, 2018
عیدگاہ میں جنازہ کی نماز
نوفمبر 10, 2018

عید ملن پروگرام کی حیثیت

سوال:اس مرتبہ ہم اہلیان بھٹکل مقیمین مسقط(بھٹکل مسلم جماعت مسقط) نے طے کیا ہے کہ عیدملن کا ایک پروگرام رکھیں۔ مسقط (عمان) میں تلاش روزگار میں مختلف علاقوں میں بکھرے ہوئے افراد کو اس موقع کی مناسبت سے باہم ملاقات کا ایک نادرموقع ملتا ہے، وطن سے دوررہنے کی وجہ سے ہم وطنوں کی ملاقات کا یہ ناقابل فراموش موقع ہوتا ہے۔

محض عیدملن کے نام پر صرف کھانے کا ہی نظم نہیں ہوتا ہے بلکہ ننھے بچوں اور بچیوں کا دینی پروگرام (تلاوت، نظمیں، سیرت کوئز) بھی ہوتا ہے۔ خواتین کیلئے الگ پردہ کا اہتمام ہوتا ہے۔ اس میں کوئی غیرشرعی کام نہیں ہوتا ہے۔ اس پر بعض افراد کی طرف سے یہ اعتراض آیا ہے کہ عیدملن کا پروگرام غیرشرعی ہے، سنت سے ثابت نہیں ہے اور یہ بدعت ہے۔

(۱) ومنھا الملک وقت الوقف حتی لو غصب أرضاً فوقفھا ثم اشتراھا من مالکھا ودفع الثمن إلیہ أو صالح علی مال دفعہ إلیہ لاتکون وقفاً کذا فی البحر الرائق۔ الفتاویٰ الہندیۃ، ج۱،ص:۳۵۳

اب آپ سے اس مسئلہ پر استفسار کرتے ہیں کہ کیا دین اسلام میں اس کی گنجائش ہے یا نہیں؟

ھــوالـمـصـــوب:

آپس میں تعلقات کی بحالی اور انس ومحبت کی خاطر ایسا پروگرام منعقد کرسکتے ہیں ، لیکن یہ خیال رہے کہ کوئی غیرشرعی کام نہ ہو، بلکہ دینی بنیادوں کو مستحکم کیا جائے، اس کو بدعت نہیں کہاجاسکتا ہے، بلکہ ایک مباح عمل ہے(۱)

تحریر:مسعود حسن حسنی    تصویب:ناصر علی