کلمۂ شہادت کے بعد آہستہ درود پڑھنا

اذان سے پہلے تکبیر کہنا
نوفمبر 2, 2018
اذان میں کلمۂ شہادت پر انگلیوں کو چومنا
نوفمبر 2, 2018

کلمۂ شہادت کے بعد آہستہ درود پڑھنا

سوال :ایک شخص اذان دیتا ہے اور ’اشھدأن محمدالرسول ﷲ‘کہنے کے بعد ہی آہستہ (صلی ﷲ علیہ وسلم) درود پڑھتا ہے تواذان کے دوران اس جگہ درود پڑھنا درست ہے یا نہیں اور اگر درست نہیں ہے تو وضاحت بھی بتادیجئے۔

’جبکہ آپ ﷺ کی حدیث ہے کہ جو شخص میرا نام آنے پر درود نہ پڑھے اس پر لعنت ہے‘ یہ مؤذن کا قول ہے۔

ھــوالـمـصـــوب:

رسول ﷲ ﷺ کے مؤذن حضرت بلالؓ یا سعد قرظی ؓوعبدﷲ بن ام مکتومؓ وغیرہ سے اس موقع پر ﷺ کہنا ثابت نہیں ہے(۱) درود شریف نہ پڑھنے پر لعنت اذان کے علاوہ موقع پر ہے۔

تحریر:مسعود حسن حسنی    تصویب:ناصرعلی ندوی