مقتدی کو کب کھڑا ہونا چائیے ؟

معذور کی اقامت
نوفمبر 2, 2018
مقتدی کو کب کھڑا ہونا چائیے ؟
نوفمبر 2, 2018

مقتدی کو کب کھڑا ہونا چائیے ؟

سوال:جب نماز کے لئے تکبیر شروع ہوجائے تو امام اور مقتدی کو ﷲ اکبر یعنی تکبیر کے شروع میں کھڑا ہوجانا چاہئے ، یاحی علی الصلاۃ کے وقت سے؟ رسول کریمؐ اور صحابہ ؓکا عمل کیا تھا؟

ھــوالـمـصـــوب:

فقہ کی کتابوں میں حی علی الفلاح پر کھڑا ہونا افضل لکھا ہے(۲) حدیث شریف سے اس کی تائید نہیں ہوتی ہے۔ حدیث شریف میں وارد ہے کہ لاتقوموا حتی ترونی(۳) آپ ﷺ حجرہ شریف میں تشریف فرماتھے تو صحابہ پہلے کھڑے ہوجاتے تھے۔ آپؐ نے فرمایا کہ جب حجرہ سے باہر تم مجھ کو دیکھو تو کھڑے ہوا کرو، اس روایت سے معلوم ہوا کہ امام جب حجرہ میں نظروں سے غائب ہوتو کھڑے ہونے کی ممانعت ہے اور جب موجود ہوتو ممانعت نہیں ہے بلکہ صفوں کو درست کرنے کے لئے کھڑا ہونا بہتر ہے عین موقع پر کھڑے ہونے پر صفوں کاٹیڑھا رہ جانا عین ممکن ہے۔ فقہ کی کتابوں میں کھڑے ہونے کی افضل حد حی علی الصلاۃ تک ہے اس سے مزید تاخیر نہ کرے۔ اس سے قبل کی ممانعت کرنا مقصود نہیں ہے(۴)

تحریر: محمد ظہورندوی عفا ﷲ عنہ