باشعور بچہ کی اذان

باشعور بچہ کی اذان
نوفمبر 2, 2018
بدعتی کی اذان
نوفمبر 2, 2018

باشعور بچہ کی اذان

سوال:ایک ساڑھے نوبرس کا لڑکا جو بظاہر سنجیدہ اور ہوشیار معلوم ہوتا ہے اور اکثر اوقات کی نمازیں بھی ادا کرتا ہے، اذان دے سکتا ہے یا نہیں؟ اگر اس سے اذان کہلوائی گئی تو جائز ہوگی یا نہیں؟ اس اس کے لیے عمر کی کوئی قید ہے؟

ھــوالـمـصـــوب:

صورت مسؤلہ میں بہتر یہی ہے کہ سنت سے واقف شخص اذان دے،اگر باشعور بچہ اذان دیتا ہے تو جائز ہے:

وأما الصبی الذی یعقل فأذانہ صحیح من غیر کراھۃ فی ظاہر الروایۃ إلا أن أذان البالغ أفضل(۱)

تحریر:محمد مسعودحسن حسنی       تصویب:ناصر علی ندوی