اقامت کہنے والا کہاں کھڑا ہو؟

اقامت کہنے والا کہاں کھڑا ہو؟
نوفمبر 2, 2018
اذان واقامت کے کلمات دودو بار ہیں یا ایک ایک بار؟
نوفمبر 2, 2018

اقامت کہنے والا کہاں کھڑا ہو؟

سوال:۱-اقامت کہنے والا کہاں کھڑا رہے امام کے دائیں،بائیں یا بالکل پیچھے؟

۲-اقامت کے وقت امام کو مصلے پر کھڑا رہنا چاہئے، ہماری مسجد میں نماز کا وقت ہونے پر امام کے مصلی پر کھڑے ہوتے ہی اقامت کہی جاتی ہے اور مصلی بھی امام کے ساتھ کھڑے ہوجاتے ہیں؟

ھــوالـمـصـــوب:

۱- اقامت کہنے والا امام کے پیچھے یا دائیں ، بائیں ہرجانب کھڑا ہوسکتا ہے۔

۲-بہتر یہی ہے کہ اقامت شروع ہوتے ہی تمام مصلیان وامام کھڑے ہوجائیں اور صفوں کی درستگی بھی کرلیں لیکن اگر امام یا مقتدی بعد میں کھڑے ہوں تو کوئی مضائقہ نہیں لیکن چونکہ دوسری صورت میں صفوں کی درستگی نہ ہوسکے گی اس لئے صورت اول پر عمل کرنا بہتر ہے۔

تحریر: محمد طارق ندوی     تصویب: ناصر علی ندوی