اقامت کہنے والا کہاں کھڑا ہو؟

مغرب کی اذان واقامت کے درمیان وقفہ
نوفمبر 2, 2018
اقامت کہنے والا کہاں کھڑا ہو؟
نوفمبر 2, 2018

اقامت کہنے والا کہاں کھڑا ہو؟

سوال:اقامت اور تکبیر امام کے بائیں جانب تیسری وچوتھی صف سے کہی جاسکتی ہے کہ نہیں؟ لنگڑا یا معذور شخص بیچ صف میں بیٹھ سکتا ہے یا نہیں اور بوقت ضرورت معذور شخص بیٹھ کر نماز پڑھاسکتا ہے یا نہیں؟

ھــوالـمـصـــوب:

تکبیر امام کے دائیں یا بائیں کسی بھی طرف کہنا جائز ہے، نمازی اگر کم ہوں اور صف اول میں تکبیر سے سب کو آواز پہنچتی ہو تو تکبیر صف اول میں کہنا بہتر ہے، ہاں اگر سب کو آواز نہ پہونچے اور درمیان کی کسی صف میں تکبیر کہی جائے کہ جس کی وجہ سے آگے پیچھے سب نمازی سن سکیں تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے، لنگڑا یا معذور شخص صف میں کسی بھی جگہ بیٹھ سکتا ہے، اور معذور شخص اگر رکوع وسجود پر قدرت رکھتا ہو تو بیٹھ کر امامت کرسکتا ہے(۱)

تحریر: محمدمستقیم ندوی               تصویب: ناصر علی ندوی