زکوۃ پرایک شبہ

ناجائزروپیہ لینے کے بعدوہ رقم واپس کرنے کامسئلہ
ديسمبر 27, 2022
کیادی ہوئی زکوۃ واپس لی جاسکتی ہے؟
ديسمبر 27, 2022

زکوۃ پرایک شبہ

سوال:ریٹائرمنٹ کے بعد پنشن کی قلیل آمدنی سے کسی ایسے شخص کا خرچ چلنا مشکل ہوتا ہے جو کثیر ذمہ داریوں کے بوجھ تلے دبا ہواہو، بچوں کی شادی بیاہ بھی کرتے ہوں، مگر ریٹائرمنٹ سے یکمشت رقم مل جاتی ہے، جن کی وجہ سے وہ صاحب نصاب کے زمرے میں آجاتا ہے، اگر اس رقم میں سے وہ زکوۃ ادا کرتا ہے تو ایک دن ساری رقم ختم ہوجائے گی اور پھر وہ اپنی بچیوں کی شادی نہ کرسکے گا، اور نہ ہی جائیداد میںبچوں کا حق ادا کرسکے گا، ایسی صورت میں زکوۃ کی ادائیگی کس طرح کی جائے؟

ھــوالمصــوب:

اگر آپ صاحب نصاب ہیںتوآپ پر سال بہ سال زکوۃ کی ادائیگی واجب ہے، اگر ان ذمہ داریوں کا لحاظ کیا جائے تو کسی پرزکوۃ کا وجوب ہی نہیں ہوپائے گا۔ (۱)

تحریر:ساجدعلی           تصویب:ناصر علی