وضو کے بعد پیشاب کے قطرے آئیں

وضو کے بعد پیشاب کے قطرے آئیں
أكتوبر 31, 2018
ریاحی مریض کیسے نماز پڑھے؟
أكتوبر 31, 2018

وضو کے بعد پیشاب کے قطرے آئیں

سوال:پیشاب کے بعد آب دست کے بعد کھڑے ہونے پر ایک دوقطرے آجاتے ہیں کبھی کبھی رال جیسا مادہ بھی آجاتا ہے کیا کپڑا ناپاک ہوگیا، زیادہ وقت گھر کے باہر رہنا ہوتا ہے جس کی بنا پر کپڑا دھو نہیں سکتا، ایک سال تک علاج کرنے سے کوئی فائدہ نہ ہوا، نماز کا اس صورت میں کیا حکم ہے، نمازیں چھوٹنے کا بہت افسوس ہورہا ہے؟

ھــوالــمـصــوب:

اگر پیشاب کے قطرے ایک مرتبہ ٹپکنے کے بعد اتنا وقفہ رہتا ہے کہ وضو کرکے نماز ادا کی جاسکے تب تو وضو کرکے پاک کپڑے میں نماز ادا کرنا ضروری ہے اگر آپ گھر سے باہر رہتے ہیں تو آپ کیلئے بہتر شکل یہ ہے کہ آپ کپڑے مستقل طور پر الگ سے رکھیں جب نماز کا وقت آجائے تو پاک کپڑے پہن کر نماز ادا کرلیں پھر اسے اتارکر رکھ دیں اور سابق کپڑے پہن لیں لیکن اگر برابر قطرات جاری رہتے ہیں اتنا وقت نہیں ملتا کہ وضو کرکے نماز ادا کرسکیں تو قطرات سے آپ کا وضو نہیں ٹوٹے گا آپ وضو کرکے نماز پڑھیں(۱) جہاں تک کپڑے کی نجاست کا تعلق ہے تو اگر ایک روپیہ کی مقدار سے کم کپڑے پر لگی ہے تو اس کا دھونا بہتر ہے ورنہ بغیر دھوئے بھی نماز پڑھی جاسکتی ہے اور زائد ہے تو اس کا دھونا ضروری ہے یا پھر اوپر بتائے ہوئے طریقہ پرکپڑے ساتھ رکھیں(۲)

تحریر:محمد ظفر ندوی                 تصویب:ناصر علی ندوی